خیبرپختونخوا میں امن و امان کا جائزہ، وزیراعظم کی زیرِ صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس

0
35
خیبرپختونخوا میں امن و امان کا جائزہ، وزیراعظم کی زیرِ صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس گورنر ہاؤس پشاور میں جاری ہے۔

اجلاس میں صوبے کی سیکیورٹی صورت حال، دہشت گردی کے تدارک اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا، وفاقی اور صوبائی وزرا، اعلیٰ عسکری قیادت اور متعلقہ سرکاری حکام شریک ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کو صوبے میں امن و امان کی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

اجلاس کے شرکا دہشت گردی کے خاتمے، سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے اور صوبے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات پر مشاورت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم صوبائی امور کا جائزہ لینے کا بھی امکان ہے۔

Leave a reply