ایلون مسک کا ٹیسلا اور اسپیس ایکس کو ضم کرنے کا منصوبہ، نئی ٹیکنالوجی کمپنی بنانے کی تیاری

0
33
ایلون مسک کا ٹیسلا اور اسپیس ایکس کو ضم کرنے کا منصوبہ، نئی ٹیکنالوجی کمپنی بنانے کی تیاری

ایلون مسک نے اپنی دو بڑی کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کو ایک ادارے میں ضم کرنے کے خیال کی حمایت کی ہے۔ ممکنہ انضمام سے ایسی ٹیکنالوجی کمپنی وجود میں آ سکتی ہے جو الیکٹرک گاڑیوں سے لے کر خلائی تحقیق، مصنوعی ذہانت اور سیٹلائٹ مواصلات تک مختلف شعبوں میں کام کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کمپنیوں کو یکجا کرنے سے نئے ادارے کی مجموعی مالیت تقریباً 3.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس منصوبے کا بنیادی مقصد مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، جدید چپس، توانائی کے نظام اور ڈیٹا سینٹرز کے شعبوں میں دونوں کمپنیوں کے وسائل کو مشترکہ طور پر استعمال کرنا ہے۔ ٹیسلا کی بیٹری ٹیکنالوجی اور بڑے پیمانے پر پیداوار کا تجربہ اسپیس ایکس کے خلائی منصوبوں کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ اسٹارلنک کا مواصلاتی نیٹ ورک بھی نئے منصوبوں میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

تاہم، اس انضمام کو قانونی پیچیدگیوں، سرمایہ کاروں کی منظوری اور امریکا و چین کے تعلقات جیسے چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اسپیس ایکس امریکی قومی سلامتی سے متعلق منصوبوں میں بھی شریک ہے، جبکہ ٹیسلا کا چین میں بڑا کاروباری نیٹ ورک موجود ہے۔

فی الحال اس ممکنہ انضمام کی حتمی منظوری اور عملی صورت واضح نہیں۔

Leave a reply