پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

0
0
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافے کے باعث صارفین کو مہنگے داموں گیس خریدنا پڑ رہی ہے، جہاں فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم دونوں صوبوں میں یہ گیس 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت مزید بڑھ کر 600 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جس سے مقامی صارفین کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے۔

عرفان کھوکھر نے قیمتوں میں فرق پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے ایس ایس جی سی کے ٹرمینل کو استعمال میں لایا جائے۔

Leave a reply