
پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر آج ایران کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی ایرانی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملاقاتوں کے ایجنڈے میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل میں پاکستان کے ممکنہ ثالثانہ کردار پر گفتگو بھی شامل ہے۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور علاقائی امور پر مشاورت کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔









