حنا جاوید قتل کیس میں بڑا انکشاف، تینوں نامزد ملزمان کے ڈی این اے نمونے میچ کرگئے

0
20
حنا جاوید قتل کیس میں بڑا انکشاف، تینوں نامزد ملزمان کے ڈی این اے نمونے میچ کرگئے

حنا جاوید قتل کیس میں ڈی این اے رپورٹ سامنے آنے کے بعد تحقیقات نے اہم رخ اختیار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر، سسر فیاض اصغر اور گھریلو ملازم ذیشان ارشد کے ڈی این اے نمونے مقتولہ کے نمونوں سے مطابقت رکھتے ہیں۔

رپورٹ کی سمری کے مطابق گھریلو ملازم ذیشان ارشد کا ڈی این اے مقتولہ کے ناخنوں سے حاصل کیے گئے نمونوں سے بھی میچ ہوا ہے۔

45 سالہ حنا جاوید کی لاش 20 اگست کی صبح ان کے گھر کے باتھ روم سے ملی تھی۔ وہ سینیٹ کے سوشل میڈیا ونگ میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعے کے وقت مقتولہ کے دونوں ہاتھ پیچھے کی جانب بندھے ہوئے تھے، جبکہ ان کے منہ پر کپڑا بندھا ہوا تھا۔ ان کے گلے میں بجلی کی تار اور چادر سے پھندا بھی موجود تھا۔

دوسری جانب مقتولہ کے اہلخانہ نے پولیس کی تفتیش پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کیس کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

Leave a reply