ڈی آئی خان میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

0
28
ڈی آئی خان میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ملانہ میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ والی بال میچ کے بعد واپسی کے دوران پیش آیا، جہاں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان ضیاء الدین احمد کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply