گزشتہ واقعات سے سبق، اس بار اسلام آباد میں کیا بدل گیا؟

0
20
گزشتہ واقعات سے سبق، اس بار اسلام آباد میں کیا بدل گیا؟

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ سیاسی احتجاج کے پیش نظر حکومت نے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اضافی نفری اور جدید حفاظتی آلات فراہم کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس مرتبہ اسلام آباد میں تقریباً 38 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جبکہ گزشتہ احتجاج کے دوران تعینات اہلکاروں کی تعداد 20 ہزار سے کم تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ احتجاجی صورتحال سے حاصل ہونے والے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار سکیورٹی حکمت عملی میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اہلکاروں کو جدید آلات اور ضروری حفاظتی سامان سے لیس کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق حکام نے نومبر 2024 میں تحریک انصاف کے احتجاج اور اکتوبر 2025 میں مریدکے میں ہونے والی کشیدگی کے واقعات کا بھی جائزہ لیا ہے۔ ان تجربات کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کے لیے زیادہ وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔
ایک سکیورٹی عہدیدار کے مطابق موجودہ صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ وسائل فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر نفری کی تعیناتی اور حفاظتی اقدامات بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی ترجیح امن و امان برقرار رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹنا ہے۔

Leave a reply