گوگل کا بڑا دھماکا! جیمنائی میں میپس کا نیا فیچر متعارف

0
11
گوگل کا بڑا دھماکا! جیمنائی میں میپس کا نیا فیچر متعارف

گوگل نے اپنی اے آئی سروس جیمنائی (Gemini) میں میپس سے متعلق ایک نیا ٹول شامل کر دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین جیمنائی کے اندر ہی اپنے اردگرد موجود مقامات اور علاقوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔
نیا میپس ٹول فی الحال جیمنائی کی موبائل ایپ میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اس فیچر کی آزمائش رواں سال کے آغاز سے جاری تھی، جس کے بعد اسے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔
ٹول کو منتخب کرنے پر صارف کی موجودہ لوکیشن نقشے پر ظاہر ہوتی ہے، جبکہ اردگرد کے علاقے کو نمایاں کرنے کے لیے نقشے پر مخصوص دائرہ بھی دکھائی دیتا ہے۔ صارف نقشے کو زوم اِن یا زوم آؤٹ کرکے اپنی مطلوبہ جگہ تلاش کر سکتا ہے۔
اس کے علاوہ “Explore the Area” نامی آپشن کے ذریعے نقشے میں موجود مختلف مقامات کو نمایاں کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد صارف جیمنائی سے کسی مخصوص جگہ، علاقے یا وہاں موجود مقامات سے متعلق سوالات بھی پوچھ سکتا ہے۔
یہ نیا فیچر جیمنائی میں موجود دیگر ٹولز کے ساتھ دکھائی دیتا ہے اور اس کا مقصد نقشہ دیکھنے اور مقامات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے عمل کو ایک ہی جگہ پر آسان بنانا ہے۔
فی الحال یہ سہولت صرف موبائل ایپ تک محدود ہے، تاہم مستقبل میں اسے جیمنائی کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a reply