رونالڈو کے پرتگال کیمپ چھوڑنے پر سوشل میڈیا پر ہلچل، لاکھوں فالوورز کم ہوگئے

0
17
رونالڈو کے پرتگال کیمپ چھوڑنے پر سوشل میڈیا پر ہلچل، لاکھوں فالوورز کم ہوگئے

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ سے علیحدہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو کے کوچ جورج جیسس کے ساتھ مبینہ اختلافات کے بعد ٹیم چھوڑنے کی خبر سامنے آئی، جس کے بعد پرتگال کی قومی ٹیم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بڑی تعداد میں صارفین نے ان فالو کرنا شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پرتگال فٹبال ٹیم کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں راتوں رات تقریباً 20 لاکھ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 50 لاکھ سے کم ہو کر تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ رہ گئی ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ رونالڈو کے ٹیم سے الگ ہونے کے چند گھنٹوں بعد ان کی مشہور جرسی نمبر 7 کسی دوسرے کھلاڑی کو دے دی گئی، جس پر رونالڈو کے مداحوں میں ناراضی پائی جاتی ہے۔

دوسری جانب نمبر 7 حاصل کرنے والے کھلاڑی نے مبینہ طور پر کہا کہ وہ یہ نمبر لینے کے لیے تیار نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ رونالڈو ابھی ٹیم سے گئے ہیں، اس لیے انہیں خراجِ احترام پیش کرتے ہوئے یہ نمبر فوری طور پر کسی اور کو نہیں دینا چاہیے تھا۔ تاہم کوچنگ اسٹاف کے اصرار پر انہیں جرسی نمبر 7 پہننا پڑی۔

رونالڈو کے مداحوں کی جانب سے پرتگال ٹیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ان فالو کرنے کا سلسلہ جاری رہنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

Leave a reply