
جاپان میں جاری ایشین گیمز میں چین نے میڈلز ٹیبل پر اپنی برتری برقرار رکھی ہوئی ہے۔
چین کے کھلاڑی اب تک 169 طلائی، 89 چاندی اور 83 کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں، جس کے بعد اس کے مجموعی تمغوں کی تعداد 341 ہوگئی ہے۔
میزبان جاپان 83 طلائی سمیت مجموعی طور پر 269 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ جنوبی کوریا نے اب تک 150 تمغے حاصل کیے ہیں۔
پاکستان کی ٹیم کے حصے میں اب تک 2 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے آئے ہیں، جس کے ساتھ پاکستان میڈلز ٹیبل پر 28ویں پوزیشن پر ہے۔









