پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز

0
0
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا مزید 2 ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 715 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 181 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے۔

Leave a reply