
ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کی تعداد میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم گوشواروں کے ساتھ جمع کرائے جانے والے مجموعی ٹیکس کی رقم میں 7 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود ٹیکس ادائیگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ آخری تاریخ 30 ستمبر تھی، تاہم ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو مزید سہولت فراہم کرتے ہوئے گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔
ٹیکس دہندگان توسیع شدہ مدت کے دوران اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔









