پاکستان نے عمان کو شکست دے کر ایشین گیمز ہاکی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

0
11
پاکستان نے عمان کو شکست دے کر ایشین گیمز ہاکی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

کاکامیگارا میں جاری ایشین گیمز ہاکی کے پول بی کے آخری میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-7 سے کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے تین گول اسکور کیے، جبکہ سفیان نے دو مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

عمان کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان نے پول بی میں چار فتوحات حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر گروپ مرحلہ مکمل کیا اور سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

قومی ٹیم نے ایونٹ کے گروپ مرحلے میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اب پاکستان کی نظریں سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے ایشین گیمز ہاکی کے فائنل میں جگہ بنانے پر مرکوز ہیں۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز جمعرات کو کھیلے جائیں گے، جہاں پاکستان ایک اہم مقابلے میں میدان میں اترے گا۔

Leave a reply