
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی توانائی مارکیٹ میں بے چینی پیدا کردی ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ہوا اور یہ 107 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کرگئی۔ دوسری جانب امریکی خام تیل، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI)، کی قیمت بھی تقریباً 7 فیصد بڑھ کر 103 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی اور اہم بحری راستوں پر سلامتی کے خدشات کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال نے سرمایہ کاروں کی تشویش میں مزید اضافہ کیا ہے۔
توانائی کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے خدشات برقرار رہے تو آنے والے دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔









