
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے دورۂ یورپ میں تبدیلی کرتے ہوئے فرانس کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 8 ستمبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ صدر کو برطانیہ کے بعد دو روزہ دورے پر فرانس بھی جانا تھا، تاہم اب وہ فرانس جانے کے بجائے براہِ راست برطانیہ سے پاکستان واپس آئیں گے۔
دورۂ برطانیہ کے دوران صدر آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی لندن میں صدر مملکت سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد صدر مملکت کا یورپی دورہ مختصر ہوگیا ہے۔









