ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، کراچی میں 20 کلو کا تھیلا 3200 روپے تک پہنچ گیا

0
41
ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، کراچی میں 20 کلو کا تھیلا 3200 روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا ملک میں سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہونے لگا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 3200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں 20 کلو آٹا 3100 روپے جبکہ اسلام آباد میں 3093 روپے میں دستیاب ہے۔ راولپنڈی میں اسی مقدار کے آٹے کی قیمت 3067 روپے ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2940 روپے، بنوں میں 2900 روپے اور کوئٹہ میں 2850 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح سرگودھا، ملتان، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2800 روپے ہے، جبکہ بہاولپور میں یہ تھیلا 2740 روپے اور لاڑکانہ میں 2700 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

دیگر شہروں میں خضدار میں 2700 روپے، سکھر میں 2500 روپے، لاہور میں 2300 روپے جبکہ فیصل آباد میں 2200 روپے میں 20 کلو آٹا فروخت ہونے کی اطلاع ہے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں فرق موجود ہے، جبکہ کراچی میں قیمت ملک کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a reply