9/11 پیشین گوئی کرنے والے کا دعویٰ ہے کہ خلائی مخلوق جلد آرہی ہے

ہاٹ لائن نیوز : 9/11 کی پیش گوئی کرنے والے شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے سیارے سے باہر خلائی مخلوق کے شواہد کی تصدیق ہو جائے گی۔
دنیا میں بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ کائنات میں خلائی مخلوق موجود ہے، امریکا سمیت مختلف ممالک میں آئے روز خلائی مخلوق سے متعلق کوئی نہ کوئی انکشافات سامنے آتے رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی فوٹیجز میں ایلینز کی موجودگی کے دعوے بھی کیے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی واضح تحقیق سامنے نہیں آئی کہ کیا واقعی ایلینز دنیا کے گرد چکر لگا رہے ہیں یا یہ صرف لوگوں کی سوچ ہے۔
اسی تناظر میں عالمی واقعات کی پیشین گوئی کرنے والے ڈیرل انکا نے کہا ہے کہ دوسرے سیاروں کے باشندے انسانوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے آئیں گے، اور یہ ثابت کرینگے کہ انسان کائنات میں تنہانہیں ہیں۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایلینز ہمارے سیارے کو نقصان نہیں پہنچائیں گے بلکہ اس مصیبت زدہ سیارے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرینگے۔









