74 سالہ پاکستانی معمر ویلڈر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نئی کامیابی حاصل کرلی

0
58
74 سالہ پاکستانی معمر ویلڈر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نئی کامیابی حاصل کرلی

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے تعلق رکھنے والے 74 سالہ نسیم الدین نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ان کی تازہ ترین کامیابی کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نسیم الدین نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر 38 ماربل ٹائلز توڑنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 30 ٹائلز تک محدود تھا۔
رپورٹس کے مطابق انہیں اس کامیابی کی تصدیقی ای میل موصول ہو چکی ہے جبکہ ریکارڈ کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے نسیم الدین اپنے مکے کی مدد سے 163 اخروٹ توڑنے اور ایک ہاتھ سے سیب کچلنے جیسے عالمی ریکارڈ بھی قائم کر چکے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نسیم الدین کے اہل خانہ بھی مختلف عالمی ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں، جس میں ان کے پوتے، پوتی، بیٹا اور بہو شامل ہیں۔
نسیم الدین، جو معروف ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم کے والد بھی ہیں، نے اپنی کامیابی پاکستان آرمی اور اپنے ہم وطنوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان تمام لوگوں کے لیے ہے جو ملک سے محبت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 74 سال کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے رہیں گے۔

Leave a reply