
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں 67 پراسیکوٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سیکرٹری پراسکیوشن کی طرف سے67 پراسیکیوٹرز کو جاری شوکاز نوٹسز پر عمل درآمد روک دیا ہے، جسٹس علی باقر نجفی کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے پراسیکیوٹرز کی درخواست پر سماعت کے بعد عبوری حکم جاری کیا، سیکرٹری پراسکیوشن نے مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع نہ کروانے کی بناء پر 67 پراسکیوٹرز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے جبکہ پراسکیوٹر نے شوکاز نوٹسز جاری ہونے جے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔









