59 ہزار آپریشنز : 73 دہشت گردوں سمیت 925 خوارج ہلاک

0
156
59 ہزار آپریشنز : 73 دہشت گردوں سمیت 925 خوارج ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : چیف آف آرمی سٹاف کی قیادت میں پاک افواج نے 2024 میں ملک کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف 59 ہزار 775 کامیاب آپریشن کیے گئے جس میں خوارج سمیت 925 دہشت گرد مارے گئے۔

جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے واضح کیا ہے کہ قواعد و ضوابط کے بغیر اظہار رائے کی آزادی سماجی اخلاقیات کی تنزلی کا باعث بن رہی ہے۔

اس سال دہشت گردوں اور خوارج کیخلاف واضح پالیسی کے تحت نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں۔ 925 دہشت گرد اور خوارج جہنم میں گئے۔ 73 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

روزانہ 169 سے زائد آپریشن کیے جا رہے ہیں جبکہ 14 مطلوب دہشت گرد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔

Leave a reply