5 اگست سے مون سون بارشوں کا الرٹ جاری

5 اگست سے مون سون بارشوں کا الرٹ جاری
پی۔ ڈی۔ ایم۔ اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے نظے اسپیل کا الرٹ جاری کیا ہے، پی۔ ڈی۔ ایم۔ اے حکام کے مطابق 5 اگست سے ہونے والے اسپیل میں گزشتہ ماہ سے بھی زیادہ مون سون بارشوں کی توقع ہے، بارشوں کے سبب دریائے جہلم اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔
کمشنر پنجاب نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی انتظامات کی ہدایت کی ہے، ڈی۔ جی۔ پی۔ ڈی۔ ایم۔ اے عرفان علی کا کہنا ہے کہ اگست میں مون سون بارشیں پہلے سے زیادہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔