27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ، جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کی رکنیت ختم کر دی

0
118
27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ، جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کی رکنیت ختم کر دی

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سینیٹر احمد خان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔

ترجمان کے مطابق، سینیٹر احمد خان نے سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، حالانکہ جماعت نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ اقدام سینیٹ میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطاءالرحمان اور صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبد الواسع کی سفارش پر کیا گیا۔

مرکزی قیادت نے سینیٹر احمد خان کو فوری طور پر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے، بصورتِ دیگر ان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سینیٹ نے حال ہی میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی، جس کے حق میں 64 ارکان نے ووٹ دیا، جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔

Leave a reply