
ہاٹ لائن نیوز : مصنوعی ذہانت اے آئی کا یکم جنوری 2025 کو پیدا ہونے والے بچوں کے ساتھ خصوصی تعلق ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کیمطابق 2025 ء سے پیدا ہونے والے تمام بچوں کو ‘جنریشن بیٹا’ کہا جائیگا کیونکہ یہ نئی نسل ہوگی۔ اس گروپ میں 2025ءاور 2039ءکے درمیان پیدا ہونیوالے بچے شامل ہیں۔ 2035 تک، وہ دنیا کی آبادی کا تقریباً 16 فیصد بن جائیں گے۔
محقق مارک میک کرنڈل نے کہا کہ جنریشن بیٹا میں بہت سے لوگ ممکنہ طور پر سال 2100ءاور نئی صدی کا آغاز دیکھنے کیلیے زندہ رہیں گے۔
“بیٹا بیبیز” انتہائی جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں پروان چڑھیں گے۔ انکے پاس ممکنہ طور پر خود چلانےوالی کاریں، پہننےکےقابل آلات ہونگے جوانکی صحت کو ٹریک کرتےہیں۔
محقق مارک میک کرنڈل نے کہاہےکہ جہاں موجودہ الفا نسل نےسمارٹ ٹیکنالوجی اور اےآئی کا آغازدیکھا ہے، نئی نسل، بیٹا،ایسی دنیا میں پروان چڑھے گی جہاں اےآئی اور آٹومیشن روزمرہ کی زندگی کا ایک عام حصہ ہونگے۔









