2 سو افراد کو سانپوں نے ڈس لیا

2 سو افراد کو سانپوں نے ڈس لیا
بارشوں کے بعد صحرائے تھر میں سانپ بلوں سے باہر آ گئے، تھر پارکر میں اس ماہ میں 2 سو کے قریب لوگوں کو سانپوں نے ڈس لیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سانپ کے زہر کو ختم کرنے کے لیے اینٹی سنیک وینم ایک مریض پر کم سے کم سات سے دس بار استعمال کی جاتی ہے۔
صحرائے تھر میں سانپوں کی دس سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں، جن میں مسکولو ٹاکسک اور نیورو ٹاکسک سب سے زیادہ خطرناک ہیں، بارش کے بعد سانپوں کی افزائش ہوتی ہے، جس کے سبب انہیں بلوں سے باہر آنا ہوتا ہے اور ساتھ اپنا زہر بھی خارج کرنا ہوتا ہے۔









