1975 کا ہیرو، 1982 کا باغی — ویسٹ انڈیز کا متنازع آل راؤنڈر چل بسا

0
57

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی برنارڈ جولین انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔ ان کے انتقال کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

برنارڈ جولین 1975 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 24 ٹیسٹ اور 12 ایک روزہ میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔

بعد ازاں 1982 میں ایک غیر سرکاری دورے میں شرکت کے باعث انہیں ویسٹ انڈیز کرکٹ سے تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

کرکٹ حلقوں میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a reply