16 سال بعد ‘تھری ایڈیٹس 2’ کا امکان، فلم کے مداحوں میں جوش کی لہر

0
92
16 سال بعد 'تھری ایڈیٹس 2' کا امکان، فلم کے مداحوں میں جوش کی لہر

بالی وڈ کی مشہور فلم تھری ایڈیٹس کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ فلم کے سیکوئل پر کام شروع ہونے والا ہے۔ ذرائع کے مطابق، فلم میکر پہلی فلم کے اصل کاسٹ کے ساتھ تھری ایڈیٹس 2 بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اسکرپٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور پوری ٹیم اس منصوبے کے لیے انتہائی پرجوش ہے۔ نئی فلم کی کہانی پہلی فلم کے اختتام سے براہِ راست جُڑتی ہے، جس سے مداحوں کو پرانی یادیں تازہ ہونے کا موقع ملے گا۔

یاد رہے کہ تھری ایڈیٹس 2009 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی اور یہ فلم نہ صرف تنقیدی سطح پر سراہائی گئی بلکہ باکس آفس پر بھی بے پناہ کامیاب رہی۔ اگرچہ ابھی تک فلم کی ریلیز کی کوئی باضابطہ تاریخ نہیں آئی، لیکن خبر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں میں جوش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Leave a reply