124 سالہ چینی خاتون کی لمبی عمرکاراز کیاہے؟

0
168
124 سالہ چینی خاتون کی لمبی عمرکاراز کیاہے؟

ہاٹ لائن نیوز : چین میں ایک خاتون نے حال ہی میں اپنی 124ویں سالگرہ منائی اور اپنی طویل زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

چینی میڈیا کیمطابق چیو چیشی یکم جنوری 1901ءکو چنگ خاندان کے دور میں جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان کے شہر نانچونگ میں پیدا ہوئے۔

رپورٹ کیمطابق چیو چیشی کی سب سے بڑی پوتی کی عمر 60 سال ہے جبکہ انکے خاندان کے سب سے چھوٹے رکن کی عمر 8 ماہ ہے۔

چینی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں چیو چیشی نےاپنی طویل زندگی کاراز بتاتےہوئےکہا کہ انہوں نے ہمیشہ سادہ زندگی گزاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دن میں تین بار کھاتی ہے، کھانے کے بعد تھوڑی سی چہل قدمی کرتی ہے اور رات 8 بجے سو جاتی ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے بال خودبناتی ہے، آگ جلاتی ہے اور آسانی سے سیڑھیاں چڑھ لیتی ہے۔

Leave a reply