
پنجاب کے صوبے میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی برآمد کی۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات، اہم اداروں، ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشنز بھی برآمد ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق فیصل آباد سے گرفتار دہشت گرد صوبے میں خوف و ہراس پھیلانے اور مذہبی منافرت پیدا کرنے کے منصوبے بنا رہے تھے۔ لاہور سے دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل ابرار اور عثمان سرفراز جبکہ فیصل آباد سے دانش کو گرفتار کیا گیا۔ بہاولپور سے رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف کو فتنہ انگیزی کے شبہے میں پکڑا گیا۔
سی ٹی ڈی کے حکام نے بتایا کہ ایک فیس بک آئی ڈی “عادل”، جو بھارت میں مبینہ طور پر خفیہ ایجنسی را کے تحت کام کر رہی تھی، کی مدد سے یہ کارروائی ممکن ہوئی۔ دہشت گردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی سے مالی تعاون بھی حاصل ہو رہا تھا ۔








