یہ تحریک مسلح دہشتگردی کی کوشش ہے، مریم نواز

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےپاکستان تحریک انصاف کےاحتجاج کے دوران پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں پر حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ افسوس ناک ہے کہ حملوں میں ایس پی، ڈی ایس پی سمیت 20 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، مظاہرین کے پاس شارٹ مشین گن، آنسو گیس، چاقو اور ماسک دیکھےگئےہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ مظاہرین نے ایسے ہتھیار استعمال کیے جو صرف پولیس کےپاس ہیں، انہوں نے غازی بروٹھا، میانوالی، ہزارہ موٹروے اور دیگر مقامات پر فائرنگ کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو پہلے بھی تصادم سے بچنے کیلیے غیر مسلح رکھا گیا تھا، گزشتہ احتجاج میں ایک کانسٹیبل شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ یہ تحریک مسلح دہشت گردی کی کوشش ہے۔








