
اسلام آباد: آئندہ ماہ یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق ابتدائی تخمینوں میں پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق اوگرا 30 جنوری کو قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا، جس کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان کرے گی۔








