یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے 5 بہنیں جھلس گئیں

ہاٹ لائن نیوز : کیماڑی میں گھر میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے 5 بہنیں جھلس گئیں۔
پولیس کے مطابق کیماڑی کچی پاڑہ میں گھر میں یو پی ایس میں آگ لگنے کے بعد بیٹری پھٹ گئی جس سے پورا گھر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ بجھانے کے بعد پولیس نے متاثرہ گھر کا مشاہدہ کیا اور گھر میں سلنڈر پھٹنے کے شواہد نہیں ملے۔
پولیس کے مطابق گھر میں آگ یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے لگی جس سے 5 بہنیں جھلس گئیں جن کی عمریں 3 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔








