یو اے ای میں قومی پرچم کی بے حرمتی پر سخت کارروائی کا انتباہ

0
97
یو اے ای میں قومی پرچم کی بے حرمتی پر سخت کارروائی کا انتباہ

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں یومِ پرچم کے موقع پر حکام نے قومی پرچم کے احترام سے متعلق واضح ہدایات جاری کی ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق اماراتی پرچم کی توہین یا غلط استعمال سنگین جرم تصور کیا جائے گا۔ ایسے کسی اقدام پر 25 سال تک قید اور 5 لاکھ درہم تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پرچم کے ڈیزائن یا رنگوں کو غیرموزوں انداز میں، جیسے کیک، غباروں یا اشتہارات پر استعمال کرنا توہین کے زمرے میں آتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ قومی پرچم کو تجارتی یا تشہیری مقاصد کے لیے استعمال کرنا بھی قانوناً ممنوع ہے، اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply