یو اے ای : تمام اسکول اور پارکس بند، عوامی تقریبات معطل

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کا زور ابھی تک نہیں ٹوٹا ، قومی مرکز برائے موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کو ملک بھر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
بارشوں کے باعث ممکنہ مشکلات سے بچنے کیلیے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنےکی ہدایات جاری کردی ہیں۔
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ شدید بارش اور غیر یقینی موسم کےامکان کے پیش نظر کیاگیاہے۔ ایمرجنسی مینجمنٹ کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام سکولوں میں پڑھائی آن لائن ہو گی۔ سکولوں کیساتھ ساتھ تمام پارکس اور دیگر عوامی مقامات بند رہیں گے اور تمام دیگرتقریبات کوبھی معطل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بارش کی موجودہ لہر پچھلی لہر سے کم ہوگی تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں کے اندر ہی رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔









