
*Excusive*
ہاٹ لائن نیوز : ایف آئی اے دہشت گردی ونگ کی بروقت کاروائی سے یوکے ایمبسی کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ۔
ملزم ہمایوں نے سوشل میڈیا سائیڈ پر یوکے ایمبیسی کو دھکیاں دی تھیں ۔
انسدادہشت گردی عدالت کے جج نے ملزم کو مزید7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔
ملزم کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسدادہشت عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔
انسدادہشت گردی عدالت کے جج نویداقبال نےجسمانی ریمانڈ پرسماعت کی۔
عدالت میں ایف آئی اے کاونٹر ٹیراریزم ونگ کے تفتیشی نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے استدعا کی تھی ۔
فاضل جج نے تفتیشی افیسر سے پوچھا کہ آپ نے وردی کیوں نہیں پہنی جس پر ایف آئی اے سی ٹی ونگ کے تفتیشی نے عدالت کو بتایا کہ ہم وردی نہیں پہنتے ۔
انسدادہشت گردی عدالت کےجج نوید اقبال نےتفتیشی پر برہمی کا اظہارکیا اور ریمارکس دئیے کہ آئندہ میری عدالت میں وردی پہن کر پیش ہوں۔
تفتیشی سے بات کرنے سے معلوم ہوا کہ ملزم 4 سال قبل یوکے سے آیا ہے ملزم ہمایوں نے یوکے ایمبیسی کو دھماکہ سے آڑانے کی دھمکی دی تھی ، ملزم ہمایوں کے خلاف یوکے ایمبیسی نے ایف آئی اے سی ٹی ونگ میں درخواست دی تھی ۔جس کے بعد ایف آئی اے سی ٹی ونگ نے ملزم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لاہور سے ملزم ہمایوں کو گرفتار کر لیا۔
تفتشی افیسر نے عدالت میں موقف احتیار کیا کہ موبائل فون, لیپ ٹاپ ,ملزم سے برآمد کر لیا گیا ہے مزید تفتیش درکار ہے ۔









