یوکرین نےروس پر 9/11 طرز کا حملہ کردیا

0
207
یوکرین نےروس پر 9/11 طرز کا حملہ کردیا

ہاٹ لائن نیوز : یوکرین کے ڈرونز نے 2001 میں نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے جڑواں ٹاورز پر حملے کی طرز پر روس میں بلند و بالا عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔

کازان شہر میں، ماسکو سے تقریباً 500 میل (800 کلومیٹر) مشرق میں، ڈرونز کو 9 ستمبر 2001 کو ٹوئن ٹاورز کی طرح دو فلک بوس عمارتوں سے ٹکراتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ اونچی عمارتیں، جو کہ رہائشی کمپلیکس بتائی جاتی ہیں، ڈرون کے ٹکرانے کے بعد آگ لگنا شروع ہوگئیں اور کالے دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

اطلاعات کیمطابق عمارت کے تمام مکینوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روسی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا اور شہر کے ہوائی اڈے نے پروازوں کی آمد و روانگی کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔

جمہوریہ تاتارستان کے دارالحکومت کازان کی آبادی 1.3 ملین سے زیادہ ہے۔

“آج، کازان کو ایک بڑے ڈرون حملے کا سامنا کرنا پڑا،” جمہوریہ تاتارستان کے رہنما رستم مانیخانوف نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا۔ پہلے صنعتی اداروں پر حملے ہوتے تھے، اب دشمن صبح سویرے شہریوں پر حملے کر رہا ہے۔

Leave a reply