یوکرینی صدر نےامریکی صدر سےمعافی مانگ لی

ہاٹ لائن نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو واٹکوف نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرائن کےصدروولوڈیمیر زیلنسکی نے ایک خط میں ٹرمپ سے معافی مانگ لی ہے۔ یہ معافی وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ایک دھماکہ خیز اجلاس کے بعدہونےوالےواقعےپرتھی ، جسمیں دونوں رہنماؤں کےمابین سخت جملوں کاتبادلہ ہواتھا۔
واٹ کوف نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتےہوئےکہا ، “زیلنسکی نے صدر کو ایک خط بھیجا ہے اور اوول آفس میں پیش آنیوالے واقعے پر معذرت کرلی ہے۔” یہ ایک اہم اقدام تھا ، اور ہماری ٹیموں ، یوکرائنی عہدیداروں اور یورپی نمائندوں کے مابین بہت ساری باتیں ہوئیں۔ ‘
دریں اثنا ، روس کیساتھ جنگ کے خاتمے کیلئے روس کیساتھ امن مذاکرات کو فروغ دینےکیلئے رواں ہفتے سعودی عرب میں امریکی اور یوکرائنی عہدیدار ملاقات کرینگے۔









