یوٹیوب کی 2 درجن سے زائد اپڈیٹس نے دھوم مچا دی

0
180
یوٹیوب کی 2 درجن سے زائد اپڈیٹس نے دھوم مچا دی

ہاٹ لائن نیوز : یوٹیوب نے موبائل فونز، ٹی وی، ویب اور یوٹیوب میوزک پر دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے 2 درجن سے زیادہ اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے۔

مثال کے طور پر، ٹیکسٹ اب موبائل ڈیوائسز پر بڑا نظر آئے گا جبکہ پلے بیک اسپیڈ فیچر کو بہتر کیا گیا ہے۔

کمپنی نے منی پلیئر کو بھی بہتر کیا ہے اور اب صارفین دیگر کام کرنے کے لیے ویڈیوز دیکھتے ہوئے اس کا سائز تبدیل کر سکیں گے۔

کمپنی نےپلےلسٹ کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا ہے تاکہ صارف اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ لنکس کوڈز کے ذریعے پلے لسٹ شیئر کر سکیں۔ ان پلے لسٹس کے لیے مصنوعی ذہانت سےبنی تصاویر کو تھمب نیل تصاویر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سلیپ ٹائمر کا فیچر پہلے ان صارفین کے لیے دستیاب تھا جو ماہانہ فیس ادا کرتے ہیں لیکن اب اسے تمام صارفین کیلیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

کمپنی نے ٹی وی پر یوٹیوب ایپ کے انٹرفیس کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a reply