
ہاٹ لائن نیوز : پرتگال کے مقبول ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کے بعد اب یوٹیوب پر بھی دنیا کو اپنی مقبولیت دکھا دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب چینل بنا کر صرف ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سبسکرائبر حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ رونالڈو نے ریکارڈ وقت میں سبسکرائبرز کی یہ تعداد حاصل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق میٹا کی ملکیت والی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے رونالڈو کے یوٹیوب چینل کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت اسے دنیا کا مقبول ترین یوٹیوب چینل بنا سکتی ہے۔ اب تک رونالڈو کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 12 ملین تک پہنچ چکی ہے۔









