
یوٹیوب نے ایک نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس اے آئی فیچر متعارف کرایا ہے جو کم معیار یا پرانی ویڈیوز کی وضاحت اور ریزولوشن کو خودکار طور پر بہتر بناتا ہے۔
یہ نیا فیچر “سپر ریزولوشن” کہلاتا ہے اور اس کا مقصد صارفین کو اپنی ویڈیوز کو زیادہ واضح اور شفاف انداز میں پیش کرنے میں مدد دینا ہے، بغیر دوبارہ اپ لوڈ کیے۔
یہ اے آئی ٹیکنالوجی ویڈیوز کے پکسلز کو بہتر کر کے انہیں ایچ ڈی معیار میں تبدیل کرتی ہے۔ فی الحال یہ فیچر 1080p سے کم ریزولوشن والی ویڈیوز کے لیے دستیاب ہے، تاہم مستقبل میں 4K سپورٹ شامل کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
یوٹیوب کے مطابق، صارفین کو یہ فیچر خود ان ایبل کرنا ہوگا تاکہ وہ اپنے مواد پر مکمل کنٹرول برقرار رکھ سکیں۔ جن ویڈیوز کو بہتر بنایا جائے گا، وہ سیٹنگز مینیو میں “Super Resolution” لیبل کے ساتھ نمایاں ہوں گی۔
یہ نیا فیچر یوٹیوب کے ان اقدامات کا حصہ ہے جن کا مقصد ویڈیو دیکھنے کے تجربے کو مزید معیاری بنانا ہے۔








