یوٹیوبر کو قید کی سزا سنا دی گئی

0
487
یوٹیوبر کو قید کی سزا سنا دی گئی

ہاٹ لائن نیوز : امریکا میں اپنے یوٹیوب چینل پر فالوورز اور ویوز کے لیے اپنا ہی طیارہ تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

عالمی نشریاتی ادارے کیمطابق، کیلیفورنیا میں وفاقی استغاثہ نےپیر کو کہا کہ جیکب نےاپنےسوشل میڈیا پراپنی فالوونگ بڑھانے اور مالی فائدہ حاصل کرنے کیلیے یہ جرم کیا، جس کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

30 سالہ یوٹیوبر پائلٹ ٹریور جیکب نے دسمبر 2021 میں کیلیفورنیا میں اپنا طیارہ اڑایا اور یوٹیوب چینل کے لیے فلم بھی بنائی۔ اس دوران اس نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا دی اور طیارےکوزمین پر گرنےدیا۔

طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا اور اس سارے خطرناک منظر کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کردی۔

اس ویڈیو کو تقریباً 30 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں اور فالوورز کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے یوٹیوبر جیکب کو اپنے طیارے کو جان بوجھ کر تباہ کرنے اور کسی بڑے حادثے کا امکان بڑھانے کے الزام میں گرفتار کیا اور اس کا طیارہ اڑانے کا لائسنس منسوخ کر دیا۔

Leave a reply