یوٹیوبر بارہ دن تک جاگنے کا چیلنج ہار گیا

ہاٹ لائن نیوز: مقبول یوٹیوبر 12 دن تک جاگنے کا چیلنج ہارنے کے بعد آپے سے باہر ہوگیا ۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نارم نے یوٹیوب پر لائیو سٹریمنگ کے دوران ایک انوکھا چیلنج شروع کر کے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کی۔
یوٹیوب کے متعدد صارفین نے نارم کو اس کے چیلنج پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ غیر صحت بخش عمل آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
یوٹیوبر کا خیال تھا کہ وہ اپنا نام گنیز ورلڈ بک میں درج کروا لیں گے لیکن نتیجہ اس کےبالکل ہی برعکس نکلا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نارم نے 19 جولائی کو یوٹیوب پلیٹ فارم پر لائیو سٹریمنگ شروع کی، وہ پہلے 3 دن (90 گھنٹے) جاگتا رہا لیکن پھر اگلے 9 منٹ میں چیلنج ہار گیا۔ کیونکہ وہ سو رہا تھا۔








