یوٹیوبرز کے لیے ڈالر کمانے کا نیا طریقہ متعارف

0
248
یوٹیوبرز کے لیے ڈالر کمانے کا نیا طریقہ متعارف

ہاٹ لائن نیوز : ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نے تخلیق کاروں کے لیے آمدنی کا نیا ذریعہ متعارف کرایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کیمطابق یوٹیوب اپنے مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے ‘جیولز’ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کی مدد سے وہ لائیو سٹریمز کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جیولز ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کو بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے مطابق، تخلیق کاروں کو اس وقت فائدہ ہوگا جب ناظرین جیولز کا استعمال کرتے ہوئے تحائف بھیجیں گے، جس میں 1 امریکی سینٹ مالیت کا 1 روبی اور 100 روبی 1 ڈالر کے برابر ہوگا۔

تخلیق کاروں کو یہ تحفہ تب ہی مل سکے گا جب وہ یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین صرف موبائل ایپ کے ذریعے ہی روبی بھیج سکیں گے۔

مذکورہ فیچر صرف امریکی صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، بعد میں اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

Leave a reply