یونیورسٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے میں ہولناک مناظر ریکارڈ

ہاٹ لائن نیوز : عراق میں ایک یونیورسٹی کے پروفیسر نے اپنی ساتھی کارکن ڈاکٹر سارہ العابودی کو معمولی سی زبانی تکرار کے بعد گولی مار کر قتل کردیا۔ ڈاکٹر سارہ کالج آف ایجوکیشن، بصرہ یونیورسٹی میں ملازم تھیں۔
یونیورسٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروفیسر زرغام التمیمی نے سارہ العابودی سے گفتگو میں تلخ کلامی کےبعد فائرنگ کی۔
پروفیسر زرغام بصرہ کے گورنر اسد العیدانی کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ انکے بچوں کے چچا نے یہ جرم کیا ہے، لیکن کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئیگی۔









