یونان میں معمولی جھگڑے پر پاکستانی نے ساتھی کو قتل کر دیا

0
232
یونان میں معمولی جھگڑے پر پاکستانی نے ساتھی کو قتل کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : یونان میں 1 پاکستانی نے محض سونے کی جگہ پر ہونے والے جھگڑے پر دوسرے پاکستانی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، یونان کے علاقے میکونوز میں انجم یوسف نامی شخص کو اس کے ہم وطن نے قتل کر دیا ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی، قاتل اور مقتول کا تعلق 1 ہی ملک سے ہے اور دنوں محنت مزدوری کے لیے یونان آئے تھے اور 1 ہی ساتھ رہتے تھے، کسی بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا۔

گوجرانوالہ کے رہائشی خرم نے بتایا کہ یونان میں قتل ہونے والا انجم یوسف میرا بھائی تھا اور وہ 6 سال پہلے یونان گیا تھا، اس کا سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے شخص سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا، بھائی خرم نے بتایا کہ ملزم نے جھگڑے کے بعد اپنے ساتھیوں سے مل کر بھائی پر حملہ کردیا اور تیز دھار چاقو سے میرے بھائی کی موت ہو گئی، خرم نے پاکستانی سفارت خانے سے اپیل کی ہے کہ بھائی کی لاش واپس لانے اور مجرمان کو سزا دلوانے کے لیے قانونی مدد کی درخواست کی ہے۔

Leave a reply