یوم آزادی پر جواد احمد کا ملی نغمہ ریلیز

یوم آزادی پر جواد احمد کا ملی نغمہ ریلیز
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر جواد احمد کا نغمہ ریلیز، نغمے میں پاکستانی قوم کو ایک بہادر، محنتی اور پُر ہمت قوم کے طور پر بتایا گیا ہے، یہ نغمہ پاکستان عوام کے جوش، جذبات اور خوبصورتی کی عکاسی کرتا ہے۔
معرکہ حق میں ملنے والی فتح قومی اتحاد کا ثبوت ہے، یہ نغمہ ہر پاکستانی کے دل میں حب الوطنی جگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، وطن کے محافظوں کو شاہین اور شیر اور شاہین سے تشبیہ دی گئی ہے، ملی نغمے کے ہر بول میں اتحاد وطن سے محبت جھلکتی ہے۔









