
ہاٹ لائن نیوز : وفاقی حکومت نے “یوم آزادی” کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم آف پاکستان شہباز شریف نے 14 اگست کے پروگرامز کی تیاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم کیجانب سے بنائی گئی دس رکنی کمیٹی کی سربراہی احسن اقبال کریں گے۔
کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم ، وزیر اطلاعات اور کوآرڈینیٹر رانا مشہود سمیت دیگر شامل ہیں۔
کمیٹی کو 14 اگست کے پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے تین دن میں سفارشات پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔
کمیٹی وزیراعظم کی تقریر، پیغامات اور دیگر تقریبات کے امور کو حتمی شکل دیگی جبکہ کمیٹی کو سیکرٹری سطح کی معاونت وزارت اطلاعات و نشریات فراہم کرے گی۔









