
اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے یومِ کشمیر کے موقع پر 5 فروری 2026 بروز جمعرات ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دن وفاقی اور صوبائی سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور نجی ادارے بند رہیں گے۔
یومِ کشمیر ہر سال کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقاریب، سیمینارز، ریلیاں اور دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں، جن کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرنا ہوتا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے، جس میں یومِ کشمیر کی تعطیل بھی شامل ہے۔








