یومِ پاکستان اور عیدالفطر ؛ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی

0
176
یومِ پاکستان اور عیدالفطر ؛ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی

ہاٹ لائن نیوز : صدرآصف علی زرداری نے پاکستان اور عیدالفطرکے دن قیدیوں کےلیے180 دن کی جیل میں خصوصی چھوٹ دی ہے۔

صدر نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزاؤں میں کمی کی منظوری دی۔ سزا میں کمی قتل ، جاسوسی اورریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پرلاگونہیں ہوگی ، جبکہ زنا ، چوری ، ڈکیتی ، اغوا اور دہشتگردی میں سزا یافتہ مجرموں کوبھی چھوٹ نہیں دی جائیگی۔

سزا میں کمی کا اطلاق ان مجرموں پرنہیں ہوگاجوقومی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ سزا میں کمی ایکٹ 1946 کے تحت سزا یافتہ اور ڈرگ کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 کے قیدیوں پربھی لاگو نہیں ہوگی۔

Leave a reply