یومِ دفاع پاکستان پر نئی ڈاکیومینٹری اور نغمہ ’اللہ ہو‘ جاری

0
140
یومِ دفاع پاکستان پر نئی ڈاکیومینٹری اور نغمہ ’اللہ ہو‘ جاری

یومِ دفاع و شہداء 6 ستمبر کے موقع پر ایک نئی ڈاکیومینٹری منظر عام پر آئی ہے جس میں 1965 کی جنگ کے غازیوں کی قربانیوں اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ اس ڈاکیومینٹری میں اُن سپاہیوں کی زبانی جنگ کے اہم لمحات اور تجربات کو پیش کیا گیا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں مثالی کردار ادا کیا۔

اس موقع پر نیا ملی نغمہ ’اللہ ہو‘ بھی جاری کیا گیا ہے، جسے معروف گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا نے اپنی آواز میں پیش کیا ہے۔ نغمے میں پاک افواج کے جذبہ، قومی یکجہتی، اور وطن سے محبت کو پراثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔

نغمے میں پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کے کردار کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ سرحدوں کی حفاظت، فضاؤں کی نگرانی اور بحری حدود کی پاسبانی کرنے والے جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

یومِ دفاع کے اس موقع پر یہ ڈاکیومینٹری اور نغمہ قوم کے شہداء اور غازیوں کو یاد کرنے اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا مؤثر ذریعہ بنے ہیں۔

Leave a reply