یورپی کمیشن کے اجلاس میں اسرائیل پر ممکنہ پابندیاں زیر غور

0
88
یورپی کمیشن کے اجلاس میں اسرائیل پر ممکنہ پابندیاں زیر غور

برسلز: یورپی کمیشن کا اہم اجلاس آج متوقع ہے، جس میں اسرائیل کے خلاف ممکنہ پابندیوں پر غور کیا جائے گا۔ ان پابندیوں کا مقصد غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کے لیے اسرائیلی حکومت پر سفارتی اور معاشی دباؤ بڑھانا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں پہلے سے سنگین انسانی بحران کو مزید بگاڑ سکتی ہیں اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں اور تباہی میں اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یورپی کمیشن میں جن تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے ان میں اسرائیل کے ساتھ تجارتی مراعات کو معطل کرنا، شدت پسند اسرائیلی وزراء اور پُرتشدد آبادکاروں پر سفری اور مالی پابندیاں عائد کرنا شامل ہیں۔

یورپی یونین کی قیادت کا مؤقف ہے کہ ان اقدامات سے واضح پیغام جائے گا کہ یورپی ممالک غزہ میں فوری جنگ بندی کے حامی ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

Leave a reply